Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا ثنااللہ

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا ثنااللہ

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ  حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے ، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چار ججز نے اس سوموٹو نوٹس کو مسترد کیا ہے، الیکشن کیس کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعےکیا جائے، امید ہے سپریم کورٹ عوام کی آواز کے مطابق ہی فیصلہ کرے گی، صرف انصاف ہونا نہیں چاہیے، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، ہر کیس میں یہی تین ججز کیوں؟ ہر طرف سے فل بینچ کا مطالبہ ہے تو اسے مان لینے میں کیا حرج ہے۔

ایک سوال پر  رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں ہے،  بلاول نے ایمرجنسی یا مارشل لاء کے امکان کی بات کی ہے اس کا ایک جواز ہے ،جب ہر اہم کیس وہی تین جج سنیں گے تو پھر جواز پیدا ہوجاتا ہے۔

Exit mobile version