موجود حکومت اقتدارمیں مکمل ناکام جبکہ انتخابات سے راہ فرارکی کوشش، نویداحمد,قاری رحیم شاہ,
ضلع مہمند۔ موجود حکومت اقتدارمیں مکمل ناکام جبکہ انتخابات سے راہ فرارکی کوشش کررہے ہیں۔مہنگائی اورلوڈشیڈنگ نے عوام کا جیناحرام کررکھا ہے۔عوام جان چکے ہیں۔کہ پی ڈی ایم سیاسی پارٹیوں کاوقتافوقتامسائل کیخلاف احتجاج دراصل اپنے حکومت ناکامی کیخلاف ہے۔چونکہ پی ٹی آئی عوامی مسائل کیخلاف رمضان کے بعد احتجاجی راستہ اپنائیں گے۔
ان خیالات کااظہارقبائلی ضلع مہمندپی ٹی ائی کی رہنماؤں نویداحمد,قاری رحیم شاہ,محبوب شیر,ملک جہانزیب ودیگر نے مہمندپریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرکرتے ہوئے کہا۔کہ علاقے میں مہنگائی اورلوڈشیڈنگ نے عوام کاجیناحرام کررکھاہے۔جبکہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد رمضان مفت آٹاتقسیم میں غیرمنصفانہ تقسیم پراحتجاجی سیاست کاسلسلہ جاری رکھی ہیں۔جوکہ دراصل میں اپنے سیاسی اتحادی پارٹیوں حکومت کی ناکامی کاثبوت ہیں۔انہوں نے پی ڈی ایم دورحکومت میں جاری مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کاشدیدالفاظ میں مذمت کی
۔انہوں نے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دوراقتدارمیں ہرعوامی فیڈر پرآٹھ گھنٹے بجلی سپلائی کاشیڈول جاری کیاتھا۔مہنگائی اورلوڈشیڈنگ پرقابو کے فرضی دعوؤں اوراپنے حکومت کیخلاف احتجاج دینے والوں کی حرکتوں سے عوام جان چکے ہیں۔کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکاہے۔جبکہ پی ٹی آئی ضلعی سطح پررمضان کے بعد عوامی مسائل کیخلاف احتجاجی راستہ اپنائیں گے۔