Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نام نہاد آزادی کے نعرے لگانے والے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

نام نہاد آزادی کے نعرے لگانے والے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کے نام نہاد نعرے لگانے والے اور ایسے نعروں کے بینر آویزاں کرنے والے کونسی آزادی چاہتے ہیں، ایسے پاکستان مخالف اور نام نہاد آزادی کے نعرے لگانے والے افراد غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں،

ہر پاکستانی کی نظر میں یہ لوگ غدار ہیں اور وطن دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ان لوگوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دینی چاہیے کیونکہ یہ لوگ ناصرف پاکستان کے آئین سے غداری کررہے ہیں بلکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ بھی خراب کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میرا ان لوگوں کے لئے مشورہ ہے کہ اگر انہیں پاکستان پسند نہیں ہے تو خدارا پاکستان کی جان چھوڑیں اور اس ملک سے نکل جائیں

کیونکہ اس ملک میں وطن دشمن اور غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، یہ ملک محب وطن اور مخلص پاکستانیوں کا ملک ہے، میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان مخالف اور نام نہاد آزادی کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کے ورکروں کا قبلہ درست کیا جائے ان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان کو ملک بدر کیا جائے

Exit mobile version