34

بچوں کی سکول وین میں غیرقانونی ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئیے – چوہدری صفدر علی کلو

بچوں کی سکول وین میں غیرقانونی ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئیے – چوہدری صفدر علی کلو

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بچوں کی سکول میں غیرقانونی ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئیے- ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 139 چوہدری صفدر علی کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا

انہوں نے حالیہ نبی پورہ انڈر پاس پر آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے علاقہ نبی پورہ انڈر پاس میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کا انتہائی افسوسناک واقعہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے، ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی آزادانہ غیرقانونی نقل و حمل پر ہابندی اور اسکے گاڑیوں میں بے باک استعمال پر نظر نہیں رکھی جارہی

، متعلقہ ملازمین و افسران مبینہ ملی بھگت کرکے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور شہر میں بارہا ایسی نوعیت کے واقعات بار بار ہورہے ہیں لیکن کسی کو عوام کی پرواہ نہیں ہے – انہوں نے مزید کہا کہ اہل دانش، میڈیا اور کاروباری طبقات آگے بڑھ کر عوامی مسائل کے حل اور دادرسی کیلئے قومی آواز بنیں کیونکہ شعبہ صحافت ملک کا اہم ترین ستون ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں