ریجنل یونین آف جرنلسٹس سے وابستہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوگیا
ملتان(بیورورپورٹ)ریجنل یونین آف جرنلسٹس سے وابستہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوگیا- پرائیوٹ سیکڑ کے سب سے بڑے اور معتبر ایجوکیشنل گروپ سپرئیر گروپ آف کالجز اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے مابین معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان میں ہوئی، سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر خان اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر یاسر شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے، طے پانے والے معاہدے کے مطابق سپرئیر گروپ آف کالجز آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے بچوں کو معاونت فراہم کرے گی،
آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے بچے جنوبی پنجاب کے 30 زائد شہروں میں واقع سپرئیر گروپ آف کالجز کی برانچوں میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے. سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر خان اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر یاسر شیخ کیمطابق اس تاریخی معاہدے سے صحافیوں کے بچوں کو نہ صرف بہترین تعلیمی اداروں میں حصولِ علم کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا بلکہ روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا. اس موقع پر چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی آر یو جے انجنیئر امجد فاروق ڈاہا، پروفیسر نعیم گیلانی و دیگر بھی موجود تھے