35

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے لوگوں کو کاروبار میں آسانی کیلئے پٹرول پمپس ایس او سی کی فراہمی آسان کردی

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے لوگوں کو کاروبار میں آسانی کیلئے پٹرول پمپس ایس او سی کی فراہمی آسان کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے لوگوں کو کاروبار میں آسانی کیلئے پٹرول پمپس ایس او سی کی فراہمی آسان کردی- ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے میرٹ پر پورا اترنے والی این او سی اجراء کی 10 درخواستیں نمٹادیں-ڈپٹی کمشنر نے 10 درخواست دہندگان میں پٹرول پمپس کے لئے این او سی تقسیم کیئے-اے ڈی سی اعتزاز انجم بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع میں عوامی نوعیت کے کاموں کو میرٹ پر جلد نمٹانے کیلئے سخت پالیسی نافذ کردی ہےلوگوں کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران اور ملازمین کی جواب طلبی کی جائے گی-نئے پٹرول پمپس کے قیام سے مقامی لوگوں کو روز گار بھی ملے گا-جن پٹرول پمپس کے لئے این او سی جاری کیئے گئے ان میںشریف قلندر اسٹیشن 106/ 15-ایل، شاہین پٹرولیم سروس 105/ 15-ایل مدینہ منورہ پٹرولیم سروس 62/ 15-ایل, تھراج پٹرولیم سروس 14-ڈی درکھانا اور حاجی نور محمد میاں 125/ 7-ای آر و دیگر پٹرول پمپس شامل ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں