Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند! جاوید خان شھید کے لواحقین کو انصاف دلائی جائے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے. پریس کانفرنس

ضلع مہمند! جاوید خان شھید کے لواحقین کو انصاف دلائی جائے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے. پریس کانفرنس

ضلع مہمند! جاوید خان شھید کے لواحقین کو انصاف دلائی جائے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انتظامیہ سکولوں کے تمام اساتذہ کو تحفظ فرایم کریں۔ھوپ کےمرکزی صدر کے کال پر عید کے بعد احتجاج کرینگے۔ ضلع مہمند پرائیویٹ سکول تنظیم ھوپ کے اساتذہ کا ھنگامی پریس کانفرنس۔

ضلع مہمند میں پرائویٹ سکولز ھوپ کے جنرل سیکرٹری زردعلی خان ،نائب صدر مکرم خان،تحصیل پنڈیالی صدر امان اللہ ،نیو اسلامیہ سکول تمانزئی کے پرنسپل گلاب شیر،محمد ادریس وغیرہ نے ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھید جاوید خان صرف ایک ادارے کا پرنسپل نہیں تھا بلکہ ضلع مہمند ھوپ تنظیم کے صدر تھے اور پرائویٹ سکولز کیلئے ان کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

۔انکو زمین کے تنازع پر شھید کرنا ظلم اور نا انصافی ہے۔انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ شھیدجاوید خان کے لواحقین کو انصاف دلاکر ایف آئی آر میں نامزد ملزان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے ورنہ مرکزی صدر کے کال پر عید کے بعد سخت احتجاج کرینگے۔اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ استاد کو معاشرے میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور ضلع مہمند میں اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version