Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ مولانا محمد افتخار حضروی

قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ مولانا محمد افتخار حضروی

ٹھٹھہ (نمائندہ)
قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ مولانا محمد افتخار حضروی قرآن مجید لاریب کتاب اور متقین کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ امین فاروقی جامع مسجد محمد ، نمرہ کالونی شیخ مجید سندھی کالونی دھابیجی میں تراویح میں تکمیل قرآن مجید پر منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب ، چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ ، ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو کی خصوصی شرکت تفصیلات کیمطابق 25 ویں شب رمضان المبارک میں نماز تراویح کے دوران حافظ حذیفہ اعوان کے تکمیل قرآن کریم کے موقع پر عظمت قرآن کانفرنس جامع مسجد محمد ، نمرہ کالونی ، شیخ عبد المجید سندھی کالونی دھابیجی میں منعقد ہوئ

جہاں بڑی تعداد میں شرکاء شریک ہوئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد افتخار حضروی نے کہا کہ قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، رمضان میں قران کریم کی تکمیل ہوئ ، روزہ درا قرآن سے قلبی تعلق رکھیں اور اسے معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ اس کلام کے ذریعے زندگی کے اصول سمیت روز مرہ کے معمولات کے متعلق آگاہی حاصل ہو ، رمضان میں درود شریف کی کثرت کو بھی معمول بنانا چاہئے ۔ جامع مسجد محمد کے امام و خطیب اور معروف صحافی قاری امین فاروقی نے کہا کہ قرآن اللہ کا پاکیزہ کلام ہے اسے تعلق جوڑنے سے قبر و حشر میں اسکا بھرپور باوفا ساتھ ملے گا

، کلام الٰہی اپنے سے تعلق رکھنے والے کے لئے روز محشر رب کائنات سے سفارش کا ذریعہ بھی بنے گا ۔ رمضان اور قرآن کی پہچان صحابہ کرام ہیں ، جنکے واسطے یہ نعمت امت تک پہنچی ہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ ، ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو ، صحافی مقصود احمد جوکیو ، سید سیف الملوک شاہ ، مولانا عبد الحفیظ چانڈیو ، مولانا اویس دہلوی ، مولانا ارسلان ، حافظ سعید الرحمان بشامی ، حافظ عبدالجبار آرائیں ، خواجہ احتشام ، علی مصطفے پہنور ، و دیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version