غلنئی بازارمیں محکمہ تعلیم و این سی ایچ ڈی کاداخلہ مہم کے حوالے سے اگاہی واک
ضلع مہمند(افضل صافی سے)غلنئی بازارمیں محکمہ تعلیم و این سی ایچ ڈی کاداخلہ مہم کے حوالے سے اگاہی واک۔کپٹن روح اللہ شہیدسپورٹس سٹیڈیم سے غلنئ و ی آئی پی گیٹ تک منعقداگاہی واک میں اے ڈی سی جنرل وفنانس,ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹراین سی ایچ ڈی ,ڈی ای او,ایس ڈی ای اوز سمیت مختلف سکولزاساتذہ وطلبأکی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق کپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم سے غلنئی وی ائی پی گیٹ تک محکمہ تعلیم اوراین سی ایچ ڈی کامشترکہ اگاہی واک داخلہ مہم کے حوالے سے ہوا۔داخلہ مہم اگاہی واک میں اے ڈی سی جنرل ارشدخان,اے ڈی سی فنانس قیصرخان,این سی ایچ ڈی ضلعی ڈپی ڈائریکٹرریحان شاہ,ڈی ای او لیاقت علی,ایس ڈی ای اوز عبدالستار,افتخارعلی,ایٹاضلعی صدرفخرعالم,سپروائزرابراھیم سمیت مختلف سکولز اساتذہ وطلبأنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔شرکأنے والدین کوآوٹ اف سکول بچوں کوداخل کرانے کیلئے مختلف نعرے وبینرزاٹھارکھے تھے۔داخلہ مہم کےلئے منعقداگاہی واک کے حوالے سے اے ڈی سی جنرل ارشدخان,ڈی ای او لیاقت علی اوراین سی ایچ ڈی کے ضلعی ڈائریکٹر ریحان شاہ نے میڈیاکوبتایاکہ صوبائی حکومت نے محمکہ تعلیم کو اس سال سکول سے باہر 16لاکھ بچوں کو داخل کرانے کاٹارگٹ دیاہے۔ٹارگٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہرضلعی سطح پر این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے اگاہی مہم جاری ہیں
۔جن کے ذریعے آوٹ اف سکول بچوں کی والدین کو اپنے بچے سکول میں داخل کرانے کاپیغام ہیں۔تاکہ ایک لکھاپڑھا خواندہ اور پرامن قوم تشکیل ہوسکے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ داخل مہم 30اپریل تک جاری رہے گا۔جبکہ مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہردرسگاہ کی عملہ کومقامی مشران کی مکمل تعاون حاصل ہیں۔تاکہ سکول سے باہرذیادہ سے ذیادہ بچے سکول ومدرسہ میں داخل ہوسکے۔