33

صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں آمد

صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں آمد

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)صحافی و کالمسٹ، بیوروچیف فائرسٹون نیوز شیخ محمد طیب کی ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 167 بغداد ٹاون لاہور صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی اور صدر منہاج القرآن پی پی 167 بغداد ٹاون لاہور چوہدری آصف ایڈووکیٹ کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام قائم شہرِ اعتکاف میں آمد-

تفصیلات کے مطابق صحافی و کالمسٹ، بیوروچیف فائر سٹون نیوز شیخ محمد طیب کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام قائم شہرِ اعتکاف میں حاضری ہوئی- اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مصطفوی مشن کے لئے شب و روز مصروف عمل تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کی شب و روز محنت سے اس شہر اعتکاف کا قیام ہرسال کی طرح اس بار بھی انتہائی مثالی ہے

اور اس ملک پاکستان میں شہراعتکاف کو خانہ کعبہ و مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف ہونے کا شرف حاصل ہے جوکہ انتہائی باعث فخر ہے، انہوں نے کہا کہ شہرِ اعتکاف تزکیہ نفس، تصفیہ قلب، فہمِ دین، اصلاحِ احوال و روحانی تربیت کا مرکز ہے جہاں بالخصوص نوجوانوں کی روحانی و اخلاقی تربیت ہوتی ہے

جوکہ آجکل کے اس پرفتن دور میں انتہائی اہم ہے- اس موقع پر شیخ محمد طیب نے ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 167 بغداد ٹاون لاہور صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی اور صدر منہاج القرآن پی پی 167 بغداد ٹاون لاہور چوہدری آصف ایڈووکیٹ کے ہمراہ شہر اعتکاف میں قائم تربیتی حلقہ جات کا وزٹ بھی کیا اور اس دوران صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے انکے حلقہ جات میں وزٹ کے دوران ملاقات کی، اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مصافحہ کیا اور ڈھیروں دعاوں سے نوازا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں