32

حکومت پنجاب کی ہداہت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری دفاتر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں کے ہیڈز کی جواب طلبی شروع کردی

حکومت پنجاب کی ہداہت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری دفاتر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں کے ہیڈز کی جواب طلبی شروع کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی)
حکومت پنجاب کی ہداہت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری دفاتر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں کے ہیڈز کی جواب طلبی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجمسی نافذ کرتے ہوئے سرکاری نجی بلڈنگز،ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،سروس اسٹیشنز،قبرستانوں کی سرویلینس جنگی بنیادوں پر کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے-انہوں نےڈسٹرکٹ ایمرجسنی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا

-اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،اے سی کوارڈینیشن صدف اکبر بھی اجلاس میں موجود تھیں-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ صحت ڈینگی لاروے کی تلفی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری رکھے محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس انڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس بڑھائیں-انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کمرشل پراپرٹی سیل کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں