44

انصاف لیبر ونگ شیخوپورہ کے زیراہتمام پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

انصاف لیبر ونگ شیخوپورہ کے زیراہتمام پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)انصاف لیبر ونگ شیخوپورہ نے پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت رانا ذوالفقار احمد نے کی مظاہرہ میں سٹی صد ر لیبر ونگ محمد خالد، انعام الحق گجر، وحید خان بنگش، علی اشرف گھمن، صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ، عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ، اقراء شیخ ایڈووکیٹ، سید اسد علی، امتیاز باجوہ، رانا نادر، عثمان، رانا احسان الحق، یعقوب مسیح، سیٹھ ارشد و دیگر نے شرکت کی،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ذوالفقار اور انعام الحق گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے برسر پیکار ہے عمران خان نے اپنے دور وزرات عظمیٰ کے دوران مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور آئندہ بھی برسر اقتدار آکر مزدور طبقہ کیلئے مزید آسانیاں پیداکریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے مہنگائی کے سبب عوام کا بھرکس نکل چکا ہے حکومت مسلسل بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے عفریت کو مزید ہوا دے رہی ہے

گیس میٹر رینٹ 500 روپے کرکے قوم پر گیس بم مار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی کیفیت ہے پورا سال قوم ہیجانی کیفیت سے نہیں نکل سکی ہے جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، پی ڈی ایم کی قیادت جمہوری اداروں کو بند گلی میں دھکیلنے میں لگی ہے جبکہ ایک ہی دن انتخابات کرانے پر تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں پھر کیوں اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کی تاریخ نہیں دی جارہی ہے

قوم حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا طرز عمل دیکھ رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک و قوم کی خیرخواہ اور محب وطن جماعت پی ٹی آئی کے محب وطن قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تاکہ اقتدار پرست نااہل و کرپٹ حکمران ٹولے سے ملک و قوم کا نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں