حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کے اقدامات کرے،کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیں، حکومتی ٹیم کے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے باہر نکل آیا ہےلہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اب حکومت غریب عوام کی معاشی مشکلات پر توجہ مرکوز کرے اور مہنگائی کم اور بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے،
انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں اس وقت غریب شخص شدید مشکلات کا شکار ہے معیشت بحالی کے لیے حکومت کے اقدامات اپنی جگہ درست ہیں لیکن اب غریب عوام کی معاشی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چونکہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے باہر آچکا ہے لہذا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنی ٹیم پر زور دیں کہ وہ اب عام پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے ایسے اقدامات کریں جن سے ان کی غربت میں کمی اور مہنگائی کنٹرول ہونے میں مدد ملے