46

ترنول گردونواح میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری

ترنول گردونواح میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری

اسلام آباد (قاسم جمشید)ترنول گردونواح میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہری میں بیماریوں کا باعث بننے لگا، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر متعلقہ محکمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ترنول” جھنگی سیداں” گولڑہ شریف”ڈھوک عباسی سنگجانی  گردونواح میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے،

دودھ فروش حضرات ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر کم نرخوں پر فروخت کر دیتے ہیں دودھ فروش اپنی دکانوں پر ناقص و غیر معیاری دودھ جو چند روپوں میں خرید رکھا ہوتا ہے کو مہنگے داموں فروخت کرے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

،جبکہ مضر صحت دودھ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، شہریوں نے وزیراعظم پاکستان،ڈائریکٹر فوڈ ،کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو ترنول بھر میں  دودھ لانے اور بیچنے والے گوالوں کا دودھ چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں