33

تحصیل حلیمزئے غازی بیگ میں جاری سینٹر ہلال رحمان کرکٹ ٹورنمنٹ اج اختتام پذیر ہوا

تحصیل حلیمزئے غازی بیگ میں جاری سینٹر ہلال رحمان کرکٹ ٹورنمنٹ اج اختتام پذیر ہوا

مہمند: تحصیل حلیمزئے غازی بیگ میں جاری سینٹر ہلال رحمان کرکٹ ٹورنمنٹ اج اختتام پذیر ہوا. فائنل میں غازی بیگ الیون کی برتری. ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب میں فوجی خان، رحمت شاہ مومند مہمانان سمیت علاقائی نوجوانان شاہین مہمند، منصف خان و دیگر نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی.

فائنل میچ کے پہلے اننگز میں غازی بیگ الیون نے نحقی کرکٹ ٹیم کو سات اوورز میں 111 رنز کا پہاڑ جیسے ہدف دیا. جس کے جواب میں نحقی ٹیم کو اخری اوور میں 38 رنز درکار تھے مگر اس وقت مخالف ٹیم کے باؤلرز ان کے اعصاب پر مکمل طور پر حاوی ہوچکے تھے. جس میں غازی بیگ الیون کے کپتان عدنان خان کے باؤلنگ سپیل ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی. اختتامی میلہ میں رنر اپ ٹیم کو ٹرافی سمیت کیش 10,000 کا انعام دیا گیا.

جبکہ ونر ٹیم کو کیش انعامات سمیت 70cc بائیک بطور انعام دیا گیا. اس کے علاوہ بیسٹ باؤلر، مین اف دی فائنل میچ، بیسٹ سکورر، وغیرہ کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا. آخر میں شرکاء نے ٹورنمنٹ انتظامیہ صدام سردار اور عدنان خان کو بہترین انتظامات سرانجام دینے پر خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں