42

پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیارکا ہرصورت تحفظ کریں گے: وزیر اعظم

پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیارکا ہرصورت تحفظ کریں گے: وزیر اعظم

پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیارکا ہرصورت تحفظ کریں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیارکا ہرصورت تحفظ کریں گے، پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کراپنا حق منوائے گی۔

 لندن میں مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے  شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار نے نوازشریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نوازشریف کو نااہل کیا، ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے رہے، انہوں نے عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار کا ایک ہی مقصد تھا نوازشریف کو ہرانا اور عمران خان کو کامیاب کرنا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، ان کے بیٹے کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے، کیا اب کوئی شک رہ جاتا ہے کہ سازش ہے کہ کسی طریقے سے دوبارہ عمران خان کو لایا جائے؟

ان کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کا معاملہ پارلیمنٹ نے اٹھایا ہے اور ان کے بیٹے کو پارلیمان کی کمیٹی نے طلب کرلیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملک میں الیکشن ایک دن ہوں گے اور ایک دن ہی ہونے چاہیے، پنجاب سے متعلق ماضی میں جو غلط تاثر قائم کیاجارہا تھا زائل ہوگیا ہے، پنجاب بڑا بھائی نہیں چاروں صوبے برابر ہیں، اب صرف پنجاب میں الیکشن کراکر پاکستان کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں