Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

ٹوئٹر پر راجا نادر نامی صارف کی جانب سے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی جس مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر 

آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے رہائشی زاہد حسین نامی شخص نے اپنی کروڑوں کی جائیداد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام کردی,  شہری کا یہ اقدام مریم نواز کے دل کو چھوئے بغیر نہ رہ سکا۔

ٹوئٹر پر راجا نادر نامی صارف کی جانب سے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

اس وصیت نامے میں درج تھا کہ میں  زاہد حسین ولد ولایت حسین اپنے مکمل ہوش وحواس میں بنا کسی جبر کے اپنی  مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے چاہے وہ 50 ہزار کنال ہویا 32 ہزار کنال مریم نواز شریف دختر نواز شریف کو دیتا ہوں۔

زاہد حسین کے وصیت نامے میں  مریم نواز کو جائیداد کے حوالے سے مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں۔

اس ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی مریم نواز بھی  ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکیں،  ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ  ’یا اللہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا، بلاشبہ یہ دل کو چھو لینے والی بات ہے‘۔

ساتھ ہی   مریم نواز کا ایک پرانا بیان بھی وائرل ہے جس میں مریم نواز نےدعویٰ کیا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

Exit mobile version