ڈی ایس پی بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول اسٹاپ سے آپریشن کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (قاسم جمشید)ڈی ایس پی بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول اسٹاپ سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ہم کسی غریب کی مزدوری کی راہ میں رکاوٹ نہیں مگر ٹریفک کی روانی میں خلل کسی صورت قابل قبول نہیں جی ٹی روڈ ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ریڑھی بانوں رکشہ ڈرائیور کو جی ٹی روڈ سے ہٹ کر کھڑا رہنے کی ہدایت جاری بیٹ فور ٹیکسلا ترنول بس اسٹینڈ رکشہ اسٹینڈ بن چکا تھا جب کہ دوسری طرف ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر ریڑھیاں لگا رکھی ہیں۔شہریوں کی جانب سے کہا گیا
انتظامیہ کے بار بار آپریشن کرنے کے باوجود دوبارہ ریڑھی بان سٹاپوں پر قبضہ کر دیتے ہیں۔ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے سامان فٹھ پاتھ اور جی ٹی روڈ پر کھڑے کر کے سٹاپوں کو رکشہ اسٹینڈ کی شکل میں تبدیل کر دیا ہےترنول جی ٹی روڈ سے ایمرجنسی گزرنے والی ایمبولینس گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں