Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی ایس پی بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول اسٹاپ سے آپریشن کا آغاز کر دیا

ڈی ایس پی بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول اسٹاپ سے آپریشن کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قاسم جمشید)ڈی ایس پی بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول اسٹاپ سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ہم کسی غریب کی مزدوری کی راہ میں رکاوٹ نہیں مگر ٹریفک کی روانی میں خلل کسی صورت قابل قبول نہیں جی ٹی روڈ ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ریڑھی بانوں رکشہ ڈرائیور کو جی ٹی روڈ سے ہٹ کر کھڑا رہنے کی ہدایت جاری بیٹ فور ٹیکسلا ترنول بس اسٹینڈ رکشہ اسٹینڈ بن چکا تھا جب کہ دوسری طرف ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر ریڑھیاں لگا رکھی ہیں۔شہریوں کی جانب سے کہا گیا

انتظامیہ کے بار بار آپریشن کرنے کے باوجود دوبارہ ریڑھی بان سٹاپوں پر قبضہ کر دیتے ہیں۔ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے سامان فٹھ پاتھ اور جی ٹی روڈ پر کھڑے کر کے سٹاپوں کو رکشہ اسٹینڈ کی شکل میں تبدیل کر دیا ہےترنول جی ٹی روڈ سے ایمرجنسی گزرنے والی ایمبولینس گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں

۔ایمبولینس ڈرائیور بے بسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ایوب خان بیٹ فور ٹیکسلا عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترنول دونوں اطراف کے بس اسٹینڈوں پر آپریشن کیا اور کہا یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام ہونے والے مقامات تک کیا جائے گا

Exit mobile version