Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، یوسی کا الیکشن ملتوی

حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے دوران یوسی 119 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور حملے کے واقعے کے بعد پوری یوسی کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

حیدرآبادمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران یوسی 119 کے پولنگ اسٹیشنوں میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔

یوسی 119 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن میں شدید ہنگامہ آرائی اس وقت ہوئی جب ووٹرلسٹ پر ناراض سیاسی جماعت کے چیئرمین کے امیدوار نے ساتھیوں سمیت پولنگ اسٹیشن پردھاوا بول دیا اورگورنمنٹ شہید ملت اسکول میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑکی ،بیلٹ بکس توڑ دیے اور سامان اپنے ساتھ لے گئے،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول کی۔

پولیس حکام کاکہناہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کے خالف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسر کا کہنا ہے کہ یوسی 119 کے دیگر 4 پولنگ اسٹیشنوں پربھی اسی قسم کے واقعات ہوئے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد پوری یوسی کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=2ofn0KywcwA
Exit mobile version