فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا رانا ثنا کے گھر کے باہر پتھراؤ، 4 افراد زخمی
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا رانا ثنا کے گھر کے باہر پتھراؤ، 4 افراد زخمی
پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پتھراؤ کیا گیا۔
پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور رانا ثنا اللہ کے ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔