لاہور میں رینجرز طلب، صوبے بھر میں جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد
لاہور میں رینجرز طلب، صوبے بھر میں جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے بتایا کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی ہے۔