عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین کا بیان
عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین کا بیان
عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین نے بیان دیا ہے کہ مشکل اور تناؤ کے ماحول میں تحمل کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے راستے کا تعین پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا۔