Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا کا اعلان

سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا کا اعلان

سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا کا اعلان

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس ہوگی، سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شرپسندوں اور غنڈا گردوں سے قانون کے مطابق ڈیل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version