Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے: پولیس ذرائع— فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی آج گرفتار کیا تھا تاہم اب وائس چیئرمین شاہ محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15دن کیلئے گرفتار کیاگیا۔

Exit mobile version