34

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں میں چار سےزائد افراد کے جمع ہونےپرپابندی

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں میں چار سےزائد افراد کے جمع ہونےپرپابندی

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں میں چار سےزائد افراد کے جمع ہونےپرپابندی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

فوٹو: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا عکس
فوٹو: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا عکس

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، اب سے مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فیصل آباد میں اہم شخصیات کے گھروں پر رینجرز تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں