کراچی میں سلیکٹڈ میئرلانےکی تیاری، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم منظور
کراچی میں سلیکٹڈ میئرلانےکی تیاری، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم منظور
سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم ایوان سے منظور کروالی ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر منتخب شخص اب چیئرمین ٹاؤن اور میئر کے الیکشن میں حصہ لے سکےگا۔
سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیمی بل کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی جانب سے حمایت کی گئی جب کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے بعض رہنمائوں نےنجی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ترمیمی بل من پسند افراد کو آگے لانےکا باعث بنےگا جس سے پرانے تنظیمی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور فیصلے کے خلاف تنظیمی سطح پر بھی احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جائےگا۔