Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یاسمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں: محسن نقوی

یاسمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں: محسن نقوی

یاسمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں: محسن نقوی

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں دہشت گرد ہیں، میانوالی بیس پر حملہ آور وہاں موجود طیاروں کو جلانا چاہتے تھے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: پنجاب حکومت

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد لاہور کے جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے واقعات پر جس طرح ہر پاکستانی کو تشویش ہے اسی طرح عدلیہ کو بھی ہوگی، امید ہے کیسز عدالتوں میں جائیں گے تو انصاف پر مبنی فیصلے آئیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں دہشت گرد ہیں، میانوالی بیس پر حملہ آور وہاں موجود طیاروں کو جلانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں 108 گاڑیاں جلائی گئيں جن میں ریسکیو 1122 کی 8 اور پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، جناح ہاؤس سمیت 23 عمارتیں جلائی گئيں، 400 افراد نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، 3400 افراد جناح ہاؤس کے باہر تھے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک ایک شخص کو گرفتار کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یاسمین راشد لاہور کے جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی سیاست میں مداخلت پر امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عوام اس کی باتوں میں نہ آئیں،  زلمے خلیل زاد کی حیثیت چپڑاسی سے زیادہ کچھ نہیں۔

Exit mobile version