Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کا دھرنا رہے گا: عطا تارڑ

چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کا دھرنا رہے گا: عطا تارڑ

چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کا دھرنا رہے گا: عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا جاری رہے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جو حکم کریں گے بجالائیں گے، ان کی جماعت بہت منظم ہے اور ڈسپلن کے پابند ہیں، کل شرپسند عناصر ہوئے تو ان کی شناخت کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا رہےگا، پی ٹی آئی کےحق میں فیصلے دیےجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version