Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کا اعلان

پی ڈی ایم احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی: ایمل ولی خان— فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا،  ہمارا مؤقف یہ تھاکہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اے این پی قائدین شرکت کریں گے اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version