شیخوپورہ میں آن لائن معذوری سرٹیفکیٹ کا اجراء، آگاہی مہم جاری ہے- میڈم معظمہ اشفاق
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)حکومت پنجاب کے تحت محکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال کا PITB کے اشتراک سے معذور افراد کی سہولت بحالی کے لئے انقلابی اقدام ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ھاور میڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر شیخوپورہ میں معذوری سرٹیفکیٹ کی آن لائن سہولت کا 2022 سے اجراء کردیا گیا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے ہی معذوری سرٹیفکیٹ کے لئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں، ڈس
ایبیلٹی اسسیسمنٹ بورڈ کی تاریخ منتخب کرسکتے ہیں اور آن لائن ہی گھر بیٹھے اپنا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں- ان خیالات کا اظہار میڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر میڈم معظمہ اشفاق نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب کے ہمراہ آن لائن معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنے کے موقع پر دوران گفتگو کیا، ان کے ہمراہ سوشل نیڈ آفیسر محمد حمزہ و دیگر آفس ٹیم ممبران بھی موجود تھے
جنہوں نے آگاہی پمفلٹس ملکر تقسیم کئے- میڈم معظمہ اشفاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنلائن طریقہ کار کے مطابق خود بھی گھر بیٹھے اپنا فارم آن لائن پرسکتے ہیں اور دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر و بیت المال ضلع شیخوپورہ میں تشریف لاکر بھی اپنا آنلائن فارم پرکرواسکتے ہیں اور تمام کاروائی مکمل کرلینے کے بعد منتخب شدہ مقررہ تاریخ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ آکر ڈس ایبیلیٹی اسیسمینٹ بورڈ کے روبرو پیش ہوکر اپنی اسیسمینٹ کروائیں
جس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد معذوری سرٹیفکیٹ ڈیش بورڈ پر آجائیگا اور لنک سے کہیں سے بھی اپنے سرٹیفکیٹ کا پرنٹ نکلوا سکتے ہیں جس کے لئے آفس آنے کی ضرورت نہیں- میڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر میڈم معظمہ اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق اس آگاہی مہم کے دوران مختلف آگاہی سیشن و سیمینارز بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں