44

نوجوانوں کوکسی سیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: مریم نواز

نوجوانوں کوکسی سیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: مریم نواز

نوجوانوں کوکسی سیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: مریم نواز

فتنے نے نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کیاگیا: رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل
فتنے نے نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کیاگیا: رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ 9 مئی نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی، نوجوانوں کوکسی سیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

لاہور میں پارٹی جائزہ اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ فتنے نے نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ چاہتی ہیں ملک بھرمیں بیٹوں اوربیٹیوں کی تعمیرِ پاکستان فورس بنائيں، معیشت بحال ہوگی، کاروبار چلے گا، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں