عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو زمان پارک کے سرچ آپریشن کی اجازت دیدی
عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو زمان پارک کے سرچ آپریشن کی اجازت دیدی
لاہور: پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے۔
پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی کے لیے ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی جس دوران گھرکے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائےگی جب کہ اس دوران کمشنرلاہورڈویژن بھی موجود ہوں گے۔
پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔
دوسری جانب :عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک پہنچ گئی جس نے سرچ وارنٹ دیکھ کرپولیس کوگھرکی تلاشی کی اجازت دے دی۔