Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کی جائے، اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

Exit mobile version