سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔
عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں کل بھی ہم نےاحتجاج کیا تھا، مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں جانا ہے، عثمان ترکئی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اطلاع ہے شہرام ترکئی پی پی پی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑکررہےہیں۔
خیال رہے کہ عثمان ترکئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔