44

تحصیل پنڈیالئ جامعہ فریدیہ للبنین والبنات میں ختم نبوت کانفرنس اور سالانہ جلسہ دستار بندی تقریب کا اہتمام

تحصیل پنڈیالئ جامعہ فریدیہ للبنین والبنات میں ختم نبوت کانفرنس اور سالانہ جلسہ دستار بندی تقریب کا اہتمام

ضلع مہمند
تحصیل پنڈیالئ جامعہ فریدیہ للبنین والبنات میں ختم نبوت کانفرنس اور سالانہ جلسہ دستار بندی تقریب کا اہتمام،تقریب میں جید علمائے کرام،نعت خوان اور طلباء سمیت علاقہ عمائدین کی کثیر میں تعداد میں شرکت،
ضلع مہمند کے تحصیل پنڈیالئ صاحب خان کور میں موجود مدرسہ جامعہ فریدیہ للبنین و البنات میں ختم نبوت کانفرنس اور سالانہ جلسہ دستار بندی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،معروف عالم دین مولانا محمد ندیم محمودی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں مولانا اکرام الحق،مولانا عنایت ہاشمی،مولانا محمد ھارون، مولانا سمیع اللہ،ملک وارث، ملک عبدالمنان،ملک دلاور سمیت جید علمائے کرام و نعت خوانوں اور طلباء کے والدین اور مقامی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس سال مدرسہ فریدیہ سے 26 طلباء اور 6 طالبات نے ناظرہ اور حفظ القران مکمل کیا جنکی دستار بندی کی گئ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں اور ہمارے نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے جانے کےلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جن سے بچاو کا واحد حل مدارس اور دینی تعلیمات ہیں جہاں پر نوجوان نسل کو اسلامی اور دینی تعلیم دی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ قادیانیت کے فتنے سمیت ہر قسم کے غیر اسلامی اور باطل قوتوں کے خلاف ہمیشہ علمائے کرام اور مدارس نے قربانی دی ہے اور اس کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے محافظ اور مضبوط قلعے ہیں

اور ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف اور اسلام کی سربلندی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی،انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ مدارس کے ساتھ مالی امداد جاری رکھیں تاکہ اساتذہ اور طلباء اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں اور مدارس کا نظام چلتا رہے۔مدرسے کے مہتمم مولانا محمد ھارون اور ناظم قاری محبت علی نے تمام معزز مھمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مدرسے کی تمام ضروریات اپنی مدد اپ کے تحت پوری کررہے ہیں لہذا عوام اس کار خیر میں ہماری مدد کریں تاکہ بچے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ، تقریب کے اخر میں فارغ التحصیل طلباء کو پگڑیاں اور ہار پہنائے گئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں