گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں کے قیام کی دو سو سالہ تقریبات کا آغاز
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں کے قیام کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریبات کے سلسلہ میں پنجابی زبان کے فروغ کے حوالے سے افتتاحی سیشن منعقد ہوا جس میں سینئیر صحافی و معروف پنجابی ادیب چوہدری الیاس گھمن کی نئی کتاب کی رونمائی بھی ہوئی- اس موقع پر سکول انتظامیہ نے مہمانانِ گرامی کو ڈھول بجاکر، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا
اور پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں منیر خان شیروانی نے اپنے آفس میں سکول کے تاریخی پسِ منظر کے حوالے سے بریفنگ دی جسے مہمانان گرامی نے خوب سراہا جس کے بعد ادارہ ہٰذا کے سیمینار ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر تقریب کی صدارت چیف ایڈیٹر روزنامہ بھلیکھا، عالمی شہرت یافتہ پنجابی ادیب مدثر اقبال بٹ اور سینئیر صحافی معروف پنجابی ادیب چوہدری الیاس گھمن نے کی، اس تقریب میں معروف ریڈیو براڈکاسٹر پنجابی شاعر پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں منیر خان شیروانی، معروف پنجابی شاعر و ادیب جاوید پنچھی، معروف سینئر کالمسٹ ڈاکٹر ایم ایچ بابر اور صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب نے خصوصی شرکت کی،
علاوہ ازیں مقامی ادبی شخصیات، گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں کے جملہ اساتذہ کرام، سٹاف اور طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی- افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، معروف پنجابی شاعر و ادیب جاوید پنچھی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے، تحصیل شیخوپورہ بھر میں اول پوزیشن پانے والے ہونہار طالبعلم نے نعت شریف پیش کی، معروف ریڈیو براڈکاسٹر پنجابی شاعر پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں منیر خان شیروانی نے استقبالیہ پیش کیا جس کے بعد سینئر ادیب میاں ظفر نے حاضرین سے سکول کی تاریخ و اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی، معروف کالمسٹ و ادیب ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے پنجابی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے حوالے کی جانے والی کاوشوں کے دوران حکومتی سطح پر عدم تعاون پر کڑی تنقید کی- چیف ایڈیٹر روزنامہ بھلیکھا و عالمی شہرت یافتہ پنجابی
ادیب مدثر اقبال بٹ اور سینئیر صحافی معروف پنجابی ادیب چوہدری الیاس گھمن نے صدارتی خطاب کے دوران پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کڑیال کلاں منیر خان شیروانی کی پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا اور ادارہ ہٰذا کی دو سو سالہ تقریبات منعقد کرنے پر جملہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی، دوران خطاب انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجابی زبان کو پرائمری جماعت سے ہی لازم قرار دیا جائے تاکہ ماں بولی پنجابی زبان کی دوسرے صوبوں کی مادری زبانوں کی طرح ترویج ہوسکے اور نہ صرف تعلیمی سلیبس کا حصہ بنایا جائے بلکہ سرکاری امور کے
والی کاوشوں کی تعریف کی جن کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی- دورانِ تقریب چوہدری الیاس گھمن نے صحافی و کالمسٹ بیوروچیف فائر سٹون میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب کی پنجابی زبان تحریک کے ساتھ گہری وابستگی، مسلسل کوریج کرنے اور مثبت صحافتی خدمات کی تعریف کی اور انکو اپنی نئی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا