Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایک کمپنی کی صرف ٹک ٹاک استعمال کرنے پر لاکھوں روپے دینے کی پیشکش

ایک کمپنی کی صرف ٹک ٹاک استعمال کرنے پر لاکھوں روپے دینے کی پیشکش

ایک کمپنی کی صرف ٹک ٹاک استعمال کرنے پر لاکھوں روپے دینے کی پیشکش

دنیا کی وہ بہترین ملازمت جس میں کچھ نہ کرنے پر بھی 3 لاکھ روپے کے قریب کمانے کا موقع ملے گا۔

جی ہاں ایک مارکیٹنگ ایجنسی کی جانب سے ٹک ٹاک کو استعمال کرنے پر ایک ہزار ڈالرز (2 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

Ubiquitous نامی کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک واچنگ جاب 2.0 کے نام سے یہ پیشکش کی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت 3 افراد کو منتخب کیا جائے گا اور ان کا کام بس مسلسل 10 گھنٹے تک ٹک ٹاک پر اسکرول کرنا ہوگا۔

اس سے کمپنی کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر نئے ٹرینڈز کو جاننے میں مدد ملے گی۔

اس ملازمت کے لیے کمپنی کے یوٹیوب چینل کو فالو کرنا ہوگا اور 50 سے 100 الفاظ میں وضاحت کرنا ہوگی کہ وہ اس ملازمت کو کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اس کے حقدار کیوں ہیں۔

کمپنی کے مطابق امیدواروں کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہوگا جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2023 ہے۔

کمپنی نے اکتوبر 2022 میں بھی اسی طرح کے پروگرام کی پیشکش کی تھی اور اس وقت امیدواروں کو 12 گھنٹے تک ٹک ٹاک اسکرولنگ پر 600 ڈالرز معاوضے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Exit mobile version