تحصیل اسلام گڑھ میں بھی یوم تکریم شہدائے پاک افواج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام گڑھ(نامہ نگار)پورے پاکستان بشمول آزاکشمیر و گلگت و بلتستان کی طرح تحصیل اسلام گڑھ میں بھی یوم تکریم شہدائے پاک افواج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ سے تحصیل انتظامیہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحصیلدار اسلام گڑھ سید کلیم عباس نے کی۔
ریلی میں اسلام گڑھ تحصیل آفس سے سب ڈویژن کے جملہ آفیسران،بلدیہ ٹاؤن کمیٹی،محکمہ مال،چنار پریس کلب،انجمن تاجران،ہائی سکول اسلام گڑھ،کشمیر سائنس کالج سمیت پاک کشمیر کے طلباء نے مشترکہ ریلی نکالی۔ جو ہریام چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی میں تحصیلدارسید کلیم عباس شاہ،نائب تحصیلدار چودھری محمد ایوب،چیئرمین بلدیہ ٹاؤن کمیٹی انیس احمد رضا،ریٹائرڈ کرنل معروف خان،
سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق رفیقی،صدرچنار پریس کلب چودھری امجد علی، کونسلر الیاس راجپوت،انجمن تاجران کے نائب صدر چوہدری محمد ریاض، مسیر رزاق، کشمیر سائنس کالج کے پرنسپل کمانڈر محمد رفیق، حاجی محمد جلال،مجسٹریٹ بلدیہ چوہدری مختار احمد،سپریم ہیڈ چنار پریس کلب چوہدری عبدالرزاق نیازی، نوجوان صحافی ابرار منیر مغل،اکاؤنٹنٹ بلدیہ چوہدری شوکت علی، بلدیہ اسلام گڑھ، محکمہ مال،
محکمہ برقیات و دیگر محکموں کے ملازمین سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔شرکاء ریلی نے افواج پاکستان کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اوران کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی ہریام چوک میں پہنچی۔یہاں پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیلدار اسلام گڑھ سید کلیم عباس نے سرانجام دئیے۔تلاوت کشمیر سائنس کالج کے طالب علم جنید نے پیش کی۔ہدیہ نعت سینئر صحافی و سپریم ہیڈ چنارپریس کلب عبدالرزاق نیازی نے پیش کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تکریم شہدائے پاک افواج کی ملکی حفاظت وسالمیت کے لیے لازوال شہادتوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔افواج پاکستان کی قربانیوں کے صدقے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ہم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے کہا کہ یہ جو خوبصورت دھرتی ہے
اس کے پیچھے خاکی وردی ہے۔افواج پاکستان ہماری جان کی محافظ ہے۔چیئرمین بلدیہ ٹاؤن کمیٹی اسلام گڑھ انیس احمد رضا نے کہا کہ میں میں تمام اداروں کے طلباء اور اساتذہ کا ریلی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔کونسلر راجہ محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ماسٹر محمد انور نے کہا کہ ہماری فلاح اور بقاء تعلیمات رسولؐ اللہ پر عمل پیرا ہونے کے بعد ہی ممکن ہے