اس ادارہ کو معیاری بنانے اور پھر معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مستقل کاوشوں کی تلقین کی،الشیخ عبدالغفار سلفی حفظہ اللہ
اسلام گڑھ ( نامہ نگار )دینی ادارے ہی حقیقی تعلیم کا ماخذ ہیں. عصری علوم کے ھمراہ دین نہ پڑھایا جائے تو تعلیم نہیں صرف روزگار کا حصول مطلوب ھوتا ھے, معاشرہ سنور نہیں سکتا. اہلیان اسلام گڑھ ایک بہترین ماڈل ادارہ تشکیل دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں. ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین, مشہور سماجی شخصیت, ضلع مفتی میرپور الشیخ عبدالغفار سلفی حفظہ اللہ نے اسلام گڑھ ضلع میرپور میں نئے قائم ھونے والے دینی اور عصری تعلیم کے امتزاج ”القرآن الکریم انسٹیٹیوٹ اسلام گڑھ” کے پہلے محکمانہ دورے کے دوران کیا.
اس ادارہ کو معیاری بنانے اور پھر معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مستقل کاوشوں کی تلقین کی. اس موقعہ پر ادارہ کی انتظامیہ میں حاجی خالد رضا مغل, حاجی ذوالفقار احمد اور ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب موجود تھے. پروگرام کے آخر میں مہمانان اور سٹاف کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا.