دوکانوں کے رستے ختم،روڈ گرنا شروع گاڑیاں نالے میں گرنے کے تین واقعات،تاجر سراپہ احتجاج
اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ پلائی موڑ نالہ کی صفائی،محکمہ شاہرات کی ناقص حکمت عملی تباہی کے مناظر،محکمہ خواب غفلت میں گم ہو گیا،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا گزشتہ چھ ماہ سے راستہ بند ہو جانے سے بند،دوکانوں کے رستے ختم،روڈ گرنا شروع گاڑیاں نالے میں گرنے کے تین واقعات،تاجر سراپہ احتجاج،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سال سے پلائی موڑ جب بھی بارش ہوتی پانی جمع ہوجاتا تھا۔کئی سال بعد جب محکمہ شاہرات جاگا پانی نکالنے کے لیے تو پختہ نالے کو حکمت عملی سے پانی نکالنے کی بجائے نالے کو سارا اکھاڑ دیا گیا سائیڈوں پر بنی دیواریں گرا دی گئیں دوکانوں کی بنی پلیاں بھی گرا کر دوکانوں کے راستے بند کر دئیے گئے۔پانی تو نکل گیا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ نالہ کھلا اور گہرا ہونے کی وجہ سے سائیڈوں سے روڈ گرنا شروع ہوگئی ہے
دوکانوں اور ایک فلٹریشن پلانٹ کا راستہ ابھی تک بند ہے اب تک تین گاڑیاں نالے میں گر چکی ہیں۔تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ محمکہ شاہرات کسی بڑے حادثے کا انتظار کیے بغیر فوری کام مکمل کرے۔نالے کی سائیڈوں اور توڑے گئے پل مکمل کرے۔اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے