پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ضلع ٹھٹھہ میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کا اظہار
ٹھٹھہ (نمائندہ)
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ضلع ٹھٹھہ میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی شدید قلت کے باعث سندھ بالخصوص ٹھٹھہ میں زراعت کے لیے پانی کی قلت ہے جبکہ ٹھٹھہ ، مکلی شہر میں بھی پانی نایاب ہوگیاہے سندھ ایریگیشن اس حوالے سے فوری اقدامات کرے عوام سراپا احتجاج ہیں
کوٹری کے نیچے سسٹم میں جتنا پانی دستیاب ہے اسے منصفانہ تقسیم کیا جائے تاکہ سب کی پانی کی ضروریات پوری ہو سکےساحلی پٹی میں عام آدمی کو پانی فراہم کیا جائے۔سسی پلیجو نے مزید کہا کہ ۔
دریائے سندھ میں کوٹری کے نیچے ڈیلٹا میں پانی کی کمی کی وجہ سے سمندر تیزی سے زمین، پانی، ماحولیات کو تباہ کر رہا ہے، لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو چکی ہے۔ فصلیں بھی سوکھ رہی ہیں، آباد کار اور کسان چیخ رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ڈیلٹا کے قدرتی حسن کو بحال کرنے کے لیے کوٹری سے نیچے ڈیلٹا ندی میں پانی کا بہاؤ بحال کراتے ہوئے تباہی سے بچایا جائے۔