Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گلوکار ابرارالحق کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

گلوکار ابرارالحق کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

گلوکار ابرارالحق کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں: ابرار الحق— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔

گلوکار کا کہنا تھاکہ جب سیاست ہی چھوڑدی توپھرپی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ توپھرکوئی سیاسی بیان کیا دینا؟ مجھے فنڈنگ کیلئے پاکستان کے اندر اور باہر جانا ہوتا ہے،سوشل ورک کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہدا کی یادگاریں ہمارے لیے طرہ امتیاز ہیں، 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، اس طرح کے رویوں کے ساتھ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، بے گناہ کارکنوں کو فوری چھوڑ دینا چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

ابرار الحق نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا: ابرارالحق

دوسری جانب ابرار الحق  نے لندن میں کل ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پراپرٹی شوآرگنائزر کا کہنا ہے کہ ابرارالحق کو معاوضہ پیشگی ادا کرچکے، انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا ہے۔

ابرارالحق نے آرگنائزر سے گفتگو میں کہا کہ میری شرکت یقینی ہوگی، عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں، ندامت ہے عمران خان کےساتھ کھڑا رہا، عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا۔

Exit mobile version