یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک 46

یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک

یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک

یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک

شرکاء نے پلے کارڈز اور  بینرز  اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے
شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے

یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور  انتظامیہ کی جانب سے واک اور سپاہی مقبول حسین پر ڈرامہ پیش کیا گیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور  یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی قیادت میں عسکری 3 کے مرکزی گیٹ سے جے ایس ایم یو کے مین گیٹ تک ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ اور  عملے نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور  بینرز  اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ واک کے شرکاء سے خطاب میں پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیوں پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، شہدائے پاکستان کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد آزادی ملی ہے، ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

اس موقع پر جامعہ میں اسٹوڈنٹ کونسل نے کیس نمبر 335139 سپاہی مقبول حسین پر ڈرامہ پیش کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم سراج سومرو، پروفیسر طارق محمود، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر راحت ناز نے بھی خطاب کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Nt1B3upnNzo&t=28s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں