60

مسلم لیگ ن جدہ ریجن کی جانب سے یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر تقریب منعقد

مسلم لیگ ن جدہ ریجن کی جانب سے یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر تقریب منعقد

جدہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن جدہ ریجن کی جانب سے یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر تقریب منعقد کی گئی جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔

یومِ تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب مسلم لیگ ن جدہ باڈی کی جانب سے منعقد کی گی جس کے مہمانِ خصوصی چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر تھےتقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور زمہ دران نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،نائب صدر چوہدری عبدالوحید، چئیرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق، صدر عمر معسود پوری ،جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احسان الہی گجر اور دیگر نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انکو ہمشہ یاد رکھا جائے گاپاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض ہیں

شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب میں میں یوم تکبیر پاکستان کا بھی کیک کاٹا گیا اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف،کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب میں پارٹی کی دیگر نمایاں شخصیات چوہدری فاروق انجم نور محمد آرائیں،چوہدری شہباز حسین،چوہدری عباس اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں