پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ کی بہترین کارکردگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ستائش
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ کی بہترین کارکردگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے نقد انعام- تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے انچارج تحفظ مرکز سنٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنین بشیر کو اعلیٰ کارکردگی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور فوکل پرسن ٹرانسجینڈر شبو کو پچاس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا- اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنین بشیر کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے شیخوپورہ میں پولیس تحفظ مرکز کا قیام قابلِ ستاٸش ہے، عوامی تحفظ کے لئے میرے دروازے ہمیشہ 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں، مرکز میں بے گھر و بے سہارا افراد، بھیک مانگنے والے اور نشے کے عادی بچے ہراسمنٹ کا شکار خواتین و بچوں کے لئے مختلف سہولیات میسر ہیں، خواجہ سراؤں کے مسائل سننے کے لئے ٹرانسجینڈر کو خصوصی طور پر اپوائنٹ کیا گیا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ پولیس کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس کا اولین مقصد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سائلین کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا ہے جوکہ شہریوں اور پنجاب پولیس کے مابین ہم آہنگی اور عوام دوستی کے لئے کئے جانے والے اقدام کی جانب بہترین پیشرفت ہے- انچارج تحفظ مرکز شیخوپورہ حسنین بشیر کا مزید کہنا تھا
کہ گھریلو تنازعات، حراسمنٹ و گھریلو تشدد، فیملی معاملات کے علاوہ ٹرانسجینڈرز کے جملہ مسائل کے مسائل کے فوری حل کے لئے بھی ہمارے آفس کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں اور یہاں پر میرٹ کی بنیاد پر فوری دادرسی کی جاتی ہے اسلئے شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں
– اس حوالے سے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان محکمہ پولیس شیخوپورہ سید واجد عباس کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز کا قیام شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، اس اقدام سے مظلوم و مستحق سائلین کی فوری دادرسی ہورہی ہے