پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
بھکرسے سابق صوبائی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ہم خیال گروپ کے ذرائع کے مطابق ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈر شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع ہم خیال گروپ کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کولاہوربلالیا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔