پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پارہے: خواجہ آصف
پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پارہے: خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی لیڈر منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہیں، عمران خان کو جس طرح مذمت کرنی چاہیے تھی نہیں کی، سیاستدانوں کو دفاع مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع کے جذبےکو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کر رہے ہیں، نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں، عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=H72WCrJW01w&t=11s