Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

درجنوں بکری چور گینگ کو مقامی لوگوں نے گرفتار کرلیا۔90 ہزار روپے کی وصولی

درجنوں بکری چور گینگ کو مقامی لوگوں نے گرفتار کرلیا۔90 ہزار روپے کی وصولی

ضلع مہممند(افضل صافی)
درجنوں بکری چور گینگ کو مقامی لوگوں نے گرفتار کرلیا۔90 ہزار روپے کی وصولی ۔چور بکری ادھے قیمت میں خرید کر پشاور میں فروخت کراتا رہا۔
چوروں کے گینگ میں چوراہا بھی شامل. مویشی کے سوداگر اور کم عمر چور ملے ہوئے ہیں۔چوروں کے خلاف پولیس سے کارروائی کرانے کا پُرزور مطالبہ۔
ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب مختلف گاوں کے درجنوں قیمتی مویشی کچھ عرصہ سے غائب ہوتے رہےجس میں مقامی چور ملوث پایا گیا ہے ۔
گزشتہ دنوں خیال محمد اور بلال خان کے بکریاں غائب ہوگئیں تو اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی اور ساتھ ہی نقد انعام مقرر کرنے پر ایک شخص نے تین چوروں کے گینگ کی نشاندہی کی۔
غلنی میاں گان کے کم عمر حسن نامی چور اور سرہ کڑپئ کا چوراہا خان شاہ بکری چرانے کے بھانے انہیں مویشی سوداگر سرہ کڑپئ سے تعلق رکھنے والے سیال خان پر ادھے قیمت پر فروخت کرتا تھا اور وہ سوداگر ان چوری شدہ بکریوں کو پشاور میں فروخت کراتا رہا. ایک چور کے نشاندہی پر 4 بکریوں کو غائب کرانے والے تینوں چوروں سے مقامی جرگہ نے 90 ہزار روپے وصول کیے۔
جبکہ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں بکریاں غائب ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ بھی ان تینوں چوروں کے گینگ نے اسی طریقہ پر فروخت کیے ہیں ۔
انہوں نے مقامی پولیس سے. پُرزور اپیل کیا ہے کہ ان چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مزید تفتیش کیا جائے اور ہمارے چوری شدہ بکریوں کا ان سے پتہ لگاکر ان تینوں چوروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ چوری نہ کریں

Exit mobile version