33

عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں: وزیر دفاع

عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں: وزیر دفاع

عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں: وزیر دفاع

عمران خان نے پہلے تمام حربے استعمال کیے، بند گلی میں آگئے ہیں تو وہاں سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو: خواجہ آصف— فوٹو:فائل
عمران خان نے پہلے تمام حربے استعمال کیے، بند گلی میں آگئے ہیں تو وہاں سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے تمام حربے استعمال کیے، جب دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں تو وہاں سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=KwRqDF6eEK0&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں